مرزا کیخلاف متحدہ کا چوتھا خط ~ The News Time

Wednesday, 23 November 2011

مرزا کیخلاف متحدہ کا چوتھا خط


کراچی : متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی  نے صدر اور چیف جسٹس کو خط لکھ کر سندھ کے سابق ذوالفقار مرزا کےخلاف کارروائی عمل میں لانے کا مطالبہ کیا ہے۔
رابطہ کمیٹی ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار اور انیس احمد قائم خانی کی جانب سے لکھے جانے والے خط میں ذوالفقار مرزا کی طرف سے کراچی میں اشتعال انگیزی اور لسانی فسادات کرانے کی سازش کی طرف صدر،اور چیف جسٹس کی توجہ مبذول کرائی گئی ہے۔
خط میں کہا گیا ہے کہ اگست 2011ءمیں ذوالفقار مرزا نے قرآن شریف اُٹھا کر کہا تھا کہ متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نےلندن میں ایک ملاقات کے دوران سینئر وزیر پیر مظہر الحق کی موجودگی میں کہا کہ وہ امریکا کے ساتھ مل کر پاکستان توڑنے کی سازش میں شریک ہیں جب کہ پیر مظہر الحق نے ذوالفقار مرزا کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ الطاف حسین نے پاکستان توڑنے کی کسی سازش کی بات نہیں کی۔
ڈاکٹر فاروق ستار اور انیس احمد قائم خانی نے صدراور چیف جسٹس سے مطالبہ کیا ہے کہ ذوالفقار مرزا کےخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کی لندن میں سرگرمیاں رکوانے کے لیے ایم کیو ایم کی جانب سے برطانوی حکومت کو 3 خطوط ارسال کیے جاچکے ہیں۔

0 comments:

Post a Comment