زرداری کے دن گنے جاچکے،نواز ~ The News Time

Wednesday, 23 November 2011

زرداری کے دن گنے جاچکے،نواز


لاہور: پاکستان مسلم لیگ نون کے صدر میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ اب زرداری ٹولے کے دن گنے جاچکے ہیں، اب گلی گلی گو زرداری گو زرداری کا نعرہ لگ چکا ہے اور گو زرداری تحریک لٹیروں کو منطقی انجام تک پہنچا کر ہی ختم ہوگی۔
سابق وفاقی وزیر عبدالمجید ملک اور سابق وفاقی وزیر میجر ر طاہر اقبال ملک کی مسلم لیگ ن میں شمولیت کے بعد وفد سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کرپٹ حکمرانوں نے لوٹ مار کرکے ملک کی جڑیں کھوکھلی کردی ہیں، کارکن گو زرداری تحریک میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور پارٹی کے ہاتھ مضبوط کریں۔
نواز شریف نے کہا کہ تمام دوست ساتھی مل جل کر کام کریں اور پارٹی کے ہاتھ مضبوط کریں جس طرح ماضی میں مسلم لیگ ن نے دو تہائی اکثریت سے کامیابی حاصل کی اب پہلے سے زیادہ متحرک ہوکر کام کرنا ہے اور ناراض افراد سے بھی رابطے رکھنے ہیں۔

0 comments:

Post a Comment