لاہور: سعودی عرب سے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کے طیارے پر لاہور آنے والے 495 حاجی حادثے سے بال بال بچ گئے۔
ائیر پورٹ ذرائع کے مطابق پائلٹ نے بتایا کہ ائیرٹریفک کنٹرولر نے حد نگاہ ایک کلومیٹر بتائی جب کہ لینڈنگ کے وقت حد نظر صرف 300فٹ تھی۔
پائلٹ نے مزید کہا کہ کنٹرول ٹاور نے اسے موسم کی بھی غلط معلومات دیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ کچھ عرصے میں پی آئی اے کے طیارے کئی بار حادثے سے بال بال بچے ہیں جس میں فیول کا اخراج ، طیارے میں چوہا گھس جانا اور دیگر واقعات شامل ہیں۔
0 comments:
Post a Comment