بھارت،مسافرٹرین میں آگ لگنےسے7ہلاک ~ The News Time

Tuesday, 22 November 2011

بھارت،مسافرٹرین میں آگ لگنےسے7ہلاک


جھاڑ کنڈ:  بھارت کی ریاست جھاڑکنڈ میں مسافر ٹرین کی 2 بوگیوں میں آگ لگنے  کے نتیجے میں 2 بچوں سمیت 7 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب ہاؤڑا سے دہرہ دون جانے والی ایک مسافر ٹرین کی 2 بوگیوں میں گیس سلینڈر پھٹنے سے آگ لگ گئی۔
پولیس ذرائع  نے مزید بتایا کہ واقعے میں 2 درجن سے زائد افراد زخمی ہوئے جن کی حالت انتہائی نازک بتائی جاتی ہے جن کو اسپتال داخل کروادیا گیا ہے۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ آگ کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ  آگ کے شعلوں کو دور تک دیکھا جا سکتا ہے۔
 ٹرین میں موجود کچھ افراد کا کہنا تھا کہ انہیں واقعے کا علم اس وقت ہوا جب انہیں سانس لینے میں دشواری پیش آنے لگی جس کی اطلاع انہوں نے ٹی ٹی کو دی لیکن وقت کوئی اقدام نا کرنے کے باعث حادثے کی نوعیت سنگین ہوگئی۔

0 comments:

Post a Comment