القاعدہ کا دہشت گرد نیٹ ورک اب محض 2 بڑے رہنماؤں تک محدود رہ گیا ~ The News Time

Wednesday, 23 November 2011

القاعدہ کا دہشت گرد نیٹ ورک اب محض 2 بڑے رہنماؤں تک محدود رہ گیا


واشنگٹن : امریکی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ القاعدہ کا دہشت گرد نیٹ ورک اب محض 2 بڑے رہنماؤں تک محدود رہ گیا ہے جس کا مطلب ہے کہ اس گروپ کو شکست ہو چکی ہے۔
امریکی روزنامے واشنگٹن پوسٹ کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ ایمن الظواہری اور ان کے نائب ابو یحییٰ اللیبی پاکستان میں جاری سی آئی اے کے ڈرون حملوں کے آخری اہم اہداف باقی رہ گئے ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ القاعدہ کے رہنماءدیگرممالک جانے کی کوشش کرتے رہے ہیں مگر ناقابل رسائی یا تحفظ نہ ہونے کے باعث وہ پاکستانی قبائلی علاقے کو ہی موزوں تصور کرتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق القاعدہ کی کمزور حالت کو دیکھتے ہوئے سی آئی اے کے اہلکاروں کی تعیناتیوں اور وسائل کے استعمال پر سوالات اٹھتے ہیں، اس وقت پاکستانی دارلحکومت میں امریکی خفیہ ادارے کا مرکز دنیا میں سب سے بڑا ہے جبکہ سی آئی اے ڈرون طیاروں کے فلیٹ قبائلی علاقوں میں گشت کرتے رہتے ہیں، جبکہ امریکی حکام یمن میں القاعدہ کو زیادہ بڑا خطرہ قرار دیتے ہیں۔
سی آئی اے اپنے اقدامات پر یہ موقف پیش کرتی ہے کہ القاعدہ ماضی میں بھی دوبارہ منظم ہوچکی ہے اس لئے ان پاکستان میں ان دباؤ بڑھانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ یہ موقع ہے کہ ہم انہیں نیچے دبا سکتے ہیں۔

0 comments:

Post a Comment