فلسطینی رکنیت پریونیسکو کی امداد بند ~ The News Time

Monday, 31 October 2011

فلسطینی رکنیت پریونیسکو کی امداد بند


نیویارک : یونیسکو کی جانب سے فلسطین کو مکمل رکنیت دینے پر امریکانے تنظیم کے6 کروڑ ڈالرکی امداد روک لی ہے۔
امریکا نے 6 کروڑ ڈالر کی امداد نومبر میں یونیسکو کو دینا تھی ،جسے یونیسکو کی جانب سے فلسطین کو مکمل رکنیت دینے پر روک دیا گیا ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان وکٹوریا نولینڈ نے بتایا کہ یونیسکو میں فلسطین کو رکنیت دینے سے امن کے عمل کونقصان پہنچے گااور امریکا یونیسکومیں شامل ممالک کے فیصلے سے اتفاق نہیں کرتا۔

0 comments:

Post a Comment