چیف جسٹس آزاد کشمیر ہائی کورٹ پرقاتلانہ حملہ ~ The News Time

Tuesday, 25 October 2011

چیف جسٹس آزاد کشمیر ہائی کورٹ پرقاتلانہ حملہ


مظفرآباد: چیف جسٹس آزاد کشمیر ہائی کورٹ غلام مصطفیٰ مغل پر قاتلانہ حملہ ہواہے جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئےہیں۔
ذرائع کے مطابق چیف جسٹس غلام مصطفیٰ  مغل اپنے گھر کے چہل قدمی کررہے تھے کہ نامعلوم شخص نے ان پر فائرنگ کردی کے نتیجے میں ان کے پیٹ میں گولی لگی ہے۔
چیف جسٹس کو فوری طور پر تشویش ناک حالت میں قریبی اسپتال منتقل کردیاگیاہے۔
ایڈیشنل ایس ایس پی مظفر آباد ریاض عباس کا کہناہےکہ غلام مصطفیٰ مغل کا ابھی تک ان کا آپریشن جاری ہے اور ان کی حالت اس وقت خطرے سے باہر ہے۔
ریاض عباس کے مطابق حملے کے وقت گارڈ اور ڈرائیور ان کے ہمراہ تھےجو گاڑی میں بیٹھے تھے۔ جب کہ حملے کے بعد پورے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیاگیا ہے۔
سی ایم ایچ مظفر آباد ڈاکٹر پرویزنےکہاہےکہ چیف جسٹس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ انہوں نے کہاکہ غلام مصطفیٰ مغل کو لگنے والی گولی کافی فاصلے سے فائر کی گئی تھی جو ان کے معدے کے قریب لگی تاہم خطرے کی بات نہیں ہے۔

0 comments:

Post a Comment