امریکا کساد بازاری کی لپیٹ میں آسکتا ہے، موڈیز۔ مظاہرے جاری 26 گرفتا ~ The News Time

Tuesday 11 October 2011

امریکا کساد بازاری کی لپیٹ میں آسکتا ہے، موڈیز۔ مظاہرے جاری 26 گرفتا


واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے خبردار کیا ہے کہ امریکا آئندہ 12 ماہ میں کساد بازاری کی لپیٹ میں آ سکتا ہے جبکہ امریکا میں معاشی عدم مساوات کے خلاف کئی شہروں میں مظاہرے جاری ہیں ‘مظاہروں کے دوران 26افراد کو گرفتارکرلیاگیاہے جبکہ شہریوں نے وائٹ ہاو ¿س کے سامنے دھرنے کو مزید 4 ماہ تک جاری رکھنے کا اجازت نامہ حاصل کر لیا۔تفصیلات کے مطابق موڈیز کی ایک رپورٹ کے مطابق امریکا میں بجٹ خسارے میں کمی لانے کیلئے سیاستدانوں کے درمیان اختلافات امریکا کو آئندہ 12 ماہ میں کساد بازاری کے دروازے پر لا کر کھڑا کریں گے۔ موڈیز کے ریسرچ گروپ کے مطابق امریکا کی معیشت سال کی دوسری سہ ماہی میں صرف 2 فیصد سالانہ کی شرح سے اضافہ ہوا اور آئندہ سال یہ اضافہ صرف 2.5 فیصد تک ہوگا۔ وہ بھی اس صورت میں جب امریکا اخراجات میں کٹوتیاں نہ بڑھائے۔ گروپ کے مطابق امریکا کی معیشت بہت سست روی کا شکار ہے اور آئندہ 12 ماہ میں امریکا میں کساد بازاری چھانے کے 40 فیصد واضح امکانات موجود ہیں۔ گروپ نے تجویز کیا ہے کہ اگر امریکا کساد بازاری سے بچنا چاہتا ہے تو اس کے سیاستدانوں کو آئندہ چند ماہ میں باہمی اختلافات ختم کرکے مو ¿ثر لائحہ عمل اختیار کرنا ہوگا۔ موڈیز نے یورپ میں بھی ایک اور کساد بازاری کے امکانات ظاہرکیے ہیں جس سے امریکی معاشی ترقی بھی متاثر ہوگی۔ادھر شکاگو میں ہزاروں افراد نے بے روزگاری اور معاشی عدم مساوات کے خلاف مظاہرہ کیا۔ مظاہرین میں اساتذہ ، مذہبی رہنما اور مزدور یونین کے نمائندوں اور کارکنوں نے بھی شرکت کی۔ کچھ مظاہرین نے شکاگو آرٹ انسٹی ٹیوٹ کی طرف مارچ کیا جہاں انڈسٹری ٹریڈ گروپ کی ایک تقریب ہو رہی تھی‘ مظاہرین نعرے لگا رہے تھے۔ پولیس نے اس دوران 26 مظاہرین کو گرفتار کیا جو نعرے لگا رہے تھے۔ بوسٹن میں مظاہرہ ختم کرنے کیلئے پولیس نے کئی افراد کو گرفتار کر لیا جہاں طلبہ سمیت سیکڑوں افراد نے مارچ کیا۔قبل ازیں امریکی صدر کی رہائش گاہ وائٹ ہاو ¿س کے سامنے واقع نیشنل پارک کی انتظامیہ نے ابتدا میں مظاہرین کو صرف 4 روز تک پارک میں دھرنا دینے کی اجازت دی تھی لیکن مظاہرین جن میں زیادہ تعداد نوجوانوں کی ہی، گزشتہ 10 روز سے دھرنا جاری رکھے ہوئے ہیں اور انہوں نے چوک خالی کرنے سے انکار کر دیا جس کے بعد پارک کی انتظامیہ نے فیڈرل ایجنسی سے مشاورت کے بعد احتجاجی مظاہرے کے شرکاءکو فروری 2012ءتک دھرنا جاری رکھنے کی اجازت دے دی ہے۔

0 comments:

Post a Comment