Breaking News ~ The News Time

Monday 14 November 2011

Breaking News


سلام آباد: پاکستان کے سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پاکستان پیپلز پارٹی رکنیت اور ممبر قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
پاکستانی دارالحکومت اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ آج پیپلز پارٹی سے 2 دہائیوں کا تعلق ختم کر رہا ہوں۔  پرانے رشتے ختم کرنا آسان نہیں ہے لیکن میں آج زرداری لیگ کو چھوڑنے کا اعلان کررہاہوں۔
شاہ محمود قریشی نے اپنی پریس کانفرنس کے دوران صدر زرداری کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہاکہ پیپلز پارٹی اب پیپلز پارٹی نہیں رہی زرداری لیگ بن چکی ہے، صدر زرداری بے نظیر کے مشن سے ہٹ چکے ہین اور انہوں محترمہ کا مشن ان کے ساتھ ہی دفن کردیا ہے۔
شاہ محمود قریشی نے اپنی پریس کانفرنس کے دوران کہاکہ پرویز مشرف کی جانب سے کروائے جانے والے ریفرنڈم کے وقت واحد ضلع ناظم تھا جس نے مشرف کا استقبال نہیں کیا اور استعفیٰ دیا لیکن اس وقت صدر محترم آصف علی زرداری کی ہمشیراہ فریال تالپور بھی ناظمہ تھیں انہوں نے استعفیٰ نہیں دیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ آج گیلانی کابینہ میں وہ لوگ شامل ہیں جو لوگ محترمہ بے نظیر بھٹو کے مخالف تھے، آج وہ زرداری صاحب کے ساتھ ہیں جنہوں نے محترمہ کو دھوکہ دیا، زرداری صاحب ان سے وفا کے تقاضے کیسے کررہے ہیں۔ ان کا کہناتھا کہ پاکستان مسلم لیگ ق کے ساتھ اتحاد کرنا میثاق جمہوریت کی نفی ہے۔
سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ میرے کچھ دوست کہتے ہیں کہ میں وزارت چلے جانے پر پیپلز پارٹی سے ناراض ہوں، سچ تو یہ ہے کہ میں نے خود منع کیا تھا کہ مجھے وزیر نہ بنایا جائے لیکن وزارت خارجہ صدر آصف علی زرداری کے اصرار پر قبول کی تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ وقت آگیا ہے کہ عوام فیصلہ کریں کہ کون درست ہے۔ اپوزیشن کو چاہئے کہ وہ اسمبلیوں سے مستعفی ہوجائیں اور الیکشن کی تیاری کریں۔

0 comments:

Post a Comment