تہران : ایران کی وزارت خارجہ نے فلسطین کو رکنیت دیے جانے پر عالمی ادارے یونیسکو کے فنڈز روکنے پر امریکا کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
تہران میں ہفتہ وار نیوز بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان رامین مہمان پرست نے کہا کہ فلسطین کو یونیسکو میں رکنیت دییے جانے سے فلسطینیوں کے حقوق کے لیے عالمی حمایت کی عکاسی ہوتی ہے۔
انہوں نے امریکہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عالمی ادارے کے اس فیصلے پر فنڈ روکنے سے عالمی برادری میں امریکا کی میں ساکھ کو نقصان پہنچےگا۔
انہوں نے کہا کہ امریکا کی یہودی ریاست کی اندھی حمایت عالمی رائے عامہ میں کوئی حیثیت نہیں رکھتی۔
0 comments:
Post a Comment