عظیم امریکی ریاست کا خواب چکنا چور ~ The News Time

Wednesday 16 November 2011

عظیم امریکی ریاست کا خواب چکنا چور


نیویارک : امریکہ کی 41 فیصد آبادی کا کہنا ہے کہ عظیم امریکی ریاست کا خواب چکنا چور ہوگیا ہے۔
ایک تازہ سروے کے مطابق 63 فیصد امریکی شہریوں کا ماننا ہے کہ ملکی معیشت مزید بدتر ہوگئی ہے۔
سروے میں بتایا گیا ہے کہ معاشی حالات بدتر ہونے کے بعد 37 فیصد افراد ریٹائرمنٹ کے بعد اپنی بقاءکے لئے بچت کرنے سے قاصر ہیں۔
سروے کے مطابق اس وقت 5 کروڑ کے لگ بھگ امریکی غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں، جبکہ بے روزگاری کی شرح 16 فیصد سے تجاوز کرچکی ہے۔
اسی طرح لاکھوں افراد کو گھروں سے بے دخلی کا سامنا ہے، یہی وجہ ہے کہ عوامی اکثریت کا ماننا ہے کہ اقتصادی بحران کبھی ختم نہیں ہوسکے گا۔

0 comments:

Post a Comment