افغان مشن مکمل ہوگیا، اوبامہ ~ The News Time

Wednesday 16 November 2011

افغان مشن مکمل ہوگیا، اوبامہ


کینبرا : امریکی صدر باراک اوبامہ نے افغان مشن کے مستقبل پر تذبذب کے شکار افراد پر زور دیتے ہﺅے کہا ہے کہ وہاں کام مکمل ہوچکا ہے۔
آسٹریلیا کی وزیراعظم جولیا گیلارڈ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ انخلاءکے جاری عمل نے افغان افراد کو موقع دیا ہے کہ وہ آئندہ 2 برسوں میں اپنے ملک کی تعمیر نو اور سیکیورٹی کے عمل میں اپنا کردار بڑھائے۔
تاہم ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ضروری بات یہ ہے کہ یہ عمل درست طریقے سے کیا جائے۔
اوبامہ نے کہا کہ حال ہی میں انھوں نے عراق سے مکمل فوجی انخلاءکا اعلان کیا ہے، وہ اپنا عہدہ سنبھالنے کے بعد سے ایسا کرنا چاہتے تھے، مگر اس طرح ہمارے جوانوں کی قربانیاں رائیگاں چلی جاتیں۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ امریکہ اور آسٹریلیا کے افغان مشن آسان نہیں تھے، دونوں ممالک کے جوان وہاں مارے گئے ہیں۔

0 comments:

Post a Comment