آذربائیجان کی جے ایف 17 طیارے خریدنے میں دلچسپی ~ The News Time

Wednesday 16 November 2011

آذربائیجان کی جے ایف 17 طیارے خریدنے میں دلچسپی


باکو : آذربائیجان نے پاکستان ساختہ لڑاکا طیارے جے ایف 17 تھنڈر خریدنے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق دبئی ائیرشو میں پاکستانی طیاروں کی فضائی مظاہرے اور کم قیمت سے متاثر ہو کر آذربائیجان نے اعلان کیا ہے کہ جے ایف 17 طیاروں کو خریدنا چاہتا ہے۔
دبئی ائیر شو میں پاکستانی مفادات کا خیال رکھنے والے ادارے پاکستان ایرو ناٹیکل کمپلیکس کے مطابق آذربائیجان سے جے ایف 17 کی فروخت کے لئے بات چیت ہو رہی ہے تاہم ابھی کسی معاہدے پر دستخط نہیں ہوئے۔
توقع ہے کہ ایک یا 2 برسوں کے اندر آذربائیجان کو طیاروں کی فراہمی شروع ہو جائے گی اس حوالے سے ممکنہ خریداری کے معاہدے پر سالانہ بنیادوں پر رقم وصول کی جائے گی۔
آذربائیجان حکومت کے ذرائع کے مطابق جے ایف 17 ان کی فضائیہ کے پاس موجود مگ 29 سے بہتر صلاحیتوں کا حامل ہے اور اس کے حصول سے جنگی صلاحیت میں بہتری آئے گی۔
پاکستانی ادارے کا کہنا ہے کہ جے ایف 17 کے بلاک ٹو ورژن کے طیارے بھی جلد متعارف کرائے جائیں گے، یہ ماڈل جدید ترین الیکٹرونک جنگی نظام سے لیس ہوگا، جبکہ اس میں اضافی ہتھیاروں کا نظام بھی نصب کیا جاسکے گا۔
خیال رہے کہ جے ایف 17 کا موجودہ ماڈل تقریباً ساڑھے 12 ہزار کلو وزن لے کر جاسکتا ہے، جبکہ اس کی رفتار 1909 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔

0 comments:

Post a Comment