مفاہمت کی سیاست لعنت بن چکی،ممتازبھٹو ~ The News Time

Monday 14 November 2011

مفاہمت کی سیاست لعنت بن چکی،ممتازبھٹو

لاڑکانہ: سندھ نیشنل فرنٹ کے سربراہ اور سابق وزیر اعلیٰ سندھ  سردار ممتاز بھٹو نے کہا ہے کے مفاہمت لعنت بن چکی ہے ایم کیو ایم کو قتل کر نے کا سرٹیفکیٹ دیا گیا ہے جب کے مسلم لیگ ق کو 12 ارب روپے رشوت دے کے زرداری نے ساتھ ملایا ہے۔

لاڑکانہ میں پارٹی  کارکنان و سینئر وکلا عبد الستار بھٹو اور عبد الوہاب بھٹو کے خلاف درج ہونے والی  ایف آئی آر کے بعد ایس ایس پی لاڑکانہ کے خلاف نکالے جانے والی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیاسی میدان میں زرداری نے رشوت پھیلا رکھی ہے۔
ممتاز بھٹو نے کہاکہ  زرداری نے رشوت کا سلسلہ اپنے اقتدار کو طول دینے کے لیے قائم کیا ہوا ہے جب کہ وہ نہیں  جانتا کہ حکومت کا وقت ختم  وہ گرتی ہوئی دیوارہے جس کو دھکا دینے کی کوئی ضرورت نہیں۔
سندھ نیشنل پارٹی کے سربراہ نے انکشاف کرتے ہوئے کہاکہ صدر زرداری اپنے اقتدار کو طول دینے کے لیے امریکی صدر اوباما سے بھیک مانگ رہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ موجودہ صدر نے سیاست میں رشوت کو اس قدر عام کردیا ہے کہ  ملکی  سیاست تباہی کے دہانے پر پہنچ گئی ہے اور لوگ خود کو سیا ست دان کہلاتے ہوئے بھی شرمندگی محسوس کرتے ہیں۔
ممتاز بھٹو نے کہا کہ سرکاری افسران اس وقت پیپلز پارٹی کی غلامی کررہے ہیں لاڑکانہ پولیس کو ٹارگیٹ دیا گیا کہ وہ سندھ نیشنل فرنٹ کے کارکنان اور ممتاز بھٹو کے خاندان کے خلاف کاروائیاں کریں حکمران اور ایس ایس پی لاڑکانہ سن لیں  بھٹو خاندان نے جنرل ضیا،،یحیی خان اور مشرف کا مقابلہ بھی کرکے ناکام کیا  موجودہ ہتھکنڈوں کو بھی ناکام کردیں گے۔
 انہوں نے کہا کے بھٹو خاندان حلال کمانے اور کھانے کے ساتھ ساتھ صحیح کاروبار کرتا ہے اگر ہم کوئی غیر قانونی کاروبار یا کام کرتے ہیں تو ہمارے خلاف کاروائی کریں اگر ایسا نہیں تو کارروائی کرنے والےسن لیں ان کو چھپنے کے لیے جگہ بھی نہیں ملے گی اور ڈھونڈ ڈھونڈ کو ان سے بدلہ لیں گے۔
 انہوں نے سرکاری افسران کو انتباہ کیا کے وہ آمروں اور جابروں کے سامنے جھکنے کے بجائے عقل سے کام لیں۔
 ممتاز بھٹو نے اعلان کیا کے سندھ بھر میں جہاں بھی کسی سندھ نیشنل فرنٹ کے کارکن کے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کیا جائے گا وہاں شدید احتجاجی کیا جائے گا ۔

0 comments:

Post a Comment