عسکریت پسندی کاحل بات چیت،ائیرمارشل ~ The News Time

Monday 14 November 2011

عسکریت پسندی کاحل بات چیت،ائیرمارشل


دبئی: پاکستان ائیر چیف امرشل راو قمر سلمان نے کہاہےکہ قبائل علاقہ جات میں شدت پسندوں کے خلاف ہونے والے  آپریشن کے باوجود مسائل موجود ہیں جنہیں بات چیت سے حل کیا جائےگا۔
دبئی ائیر شو    2011ء کے  شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ائیر چیف مارشل نے کہا کہ شمالی وزیر ستان میں عسکریت پسندوں کے خلاف آپریشن میں  جے ایف 17 تھنڈر طیاروں نے بھی حصہ لیا۔
انہوں نے آپریشن کی تفصیلات بتاتے  ہوئے کہاکہ 5500 سے زائد پروازیں اڑیں جن سے 10600 کے قریب لیزر گائیڈ بم استعمال کیے جس سے تمام عسکریت پسند عناصروں کو ختم کردیا گیا ہے۔
راؤ قمر سلمان نے کہاکہ قبائلی علاقوں میں مسائل میں سے 15 فیصد کو حل کرلیا گیا ہےجب کہ باقی معاملات کو  گفتگو کے  ذریعے حل کریں گے۔
انہوں نے بتایا کہ آپریشن میں ایف 16 طیاروں کو شامل کیا گیا جنہوں نے 5 سو سے زائد پروازیں ہدف کے تعاقب میں بھری جن میں 4600 سے زائد  عسکریت پسندوں  کو ہلاک کردیا ہے۔

0 comments:

Post a Comment