
پاکستان کی سیاست میں اہم کردار ادا کرنے والی شخصیات تحریک انصاف کا حصہ بن رہے ہیں وہیں پنجاب سے تعلق رکھنے والے سابقہ 3 پارلیمنٹیرین نے تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف سے وابستہ ذرائع کے مطابق ضلع منڈی بہاؤالدین سے تعلق رکھنے والے سابق ممبر قومی اسمبلی ظفراللہ تارڑ، سابق ممبر صوبائی اسمبلی منور تارڑ اور ضلع خانیوال سے سابق ممبر صوبائی اسمبلی خالد رندھاوا تحریک انصاف میں شامل ہوں گے۔
ذرائع کا کہناہے کہ تینوں ممبران تحریک انصاف میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان پارٹی چیئرمین عمران خان سے ملاقات کے دوران کریں گے۔
0 comments:
Post a Comment