قریشی کا استعفی منظورکرنےکافیصلہ ~ The News Time

Monday 14 November 2011

قریشی کا استعفی منظورکرنےکافیصلہ


اسلام آباد : پاکستانی صدر آصف علی زرداری سے وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے ایوان صدر اسلام آباد میں ملاقات کی ہے۔
ایوان صدر کے ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں ملکی اور خطے کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ دونوں رہنماؤں نے ملاقات میں پیپلزپارٹی کے باغی رہنما شاہ محمود قریشی کا استعفی منظور کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
اس موقع پر وزیراعظم گیلانی نے سارک کانفرنس اور بھارتی ہم منصب سے ہونے والی گفتگو سے متعلق صدر مملکت کو بریفنگ دی اور انہیں اعتماد میں لیا۔

0 comments:

Post a Comment