’قریشی میرجعفراورمیرصادق قرار‘ ~ The News Time

Monday 14 November 2011

’قریشی میرجعفراورمیرصادق قرار‘


کراچی: بلاول ہاؤس کے ترجمان اعجاز درانی نے صدر آصف علی زرداری کے خلاف بیان جاری کرنے پر سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں میر جعفر اور میر صادق قرار دیا ہے۔
بلاول ہاؤس سے جاری اعلامیہ میں ترجمان نےکہا کہ شاہ محمود قریشی نے بھی ممتاز بھٹو ، غلام مصطفے کھر ، فاروق لغاری ، جام صادق اور بھٹو خاندان کے دیگر دشمنوں کی طرح جنرل ضیاء الحق کی باقیات کا راستہ اختیار کر کے اپنی گندی اور بدبو دار سیاست کے ذریعے عوام میں اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ پانے کی کوشش کی ہے۔
اعجاز درانی نے کہا کہ قریشی جیسے سیاسی بونے پیپلز پارٹی میں آتے جاتے رہتے ہیں اور اپنے مفادات حاصل کر کے بھٹو خاندان سے احسان فراموشی کا راستہ اختیار کرتے ہیں، جس سے بھٹو خاندان اور عوام کی صحت پر کوئی اثر نہیں پڑے گا اور آنے والے وقت میں ان کا بھی حال جنرل ضیاء الحق اور اس کی باقیات جیسا ہوگا۔
ترجمان کے مطابق بھٹو خاندان کے خلاف ہرزاں سرائی کرنے والے آسمان پر تھوک کر خود اپنا منہ خراب کریں گے۔

0 comments:

Post a Comment