میرن شاہ پرڈرون حملہ،3ہلاک ~ The News Time

Monday 14 November 2011

میرن شاہ پرڈرون حملہ،3ہلاک


میرن شاہ : پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان کے صدر مقام میران شاہ میں امریکی جاسوس طیاروں کے حملے میں 3 افراد ہلاک اور 4زخمی ہوگئے۔
نمائندے کے مطابق امریکی جاسوس طیاروں نے میران شاہ کے بازار کے قریب واقع ایک گھر پر 2 میزائل داغے جس کے نتیجے میں گھر مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔
علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ حملے کے نتیجے میں مذکورہ گھر کے احاطے میں آگ بھڑک رہی ہے جس کی وجہ سے فوری طور پر ادادی کارروائی شروع نہیں کی جاسکی، جاسوس طیارے اس وقت بھی فضا میں چکر لگا رہے ہیں۔
پولیٹیکل انتظامیہ نے واقعہ کی تصدیق کی ہے تاہم فوری طور پر مرنےوالوں سے متعلق کسی قسم کی معلومات فراہم کرنے سے معذوری ظاہر کی۔
علاقہ مکینوں کی جانب سے بھی تاحال حملے کی زد میں آکر ہلاک ہونے والے افراد کا تعلق شدت پسندوں سے نہیں بتایا گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی شمالی وزیرستان اور جنوبی وزیرستان میں 2 ڈرون حملے کیے گئےتھے جس میں حقانی نیٹ ورک کے اہم کمانڈر کی ہلاکت کا دعوی کیا گیا تھا۔

0 comments:

Post a Comment