پی پی کارکنان قریشی سےبدلہ لیں گے ~ The News Time

Monday 14 November 2011

پی پی کارکنان قریشی سےبدلہ لیں گے


اسلام آباد: پاکستانی وزیر اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ شاہ محمود قریشی سیاسی طورپر دیوالیہ ہوگئے ہیں، صدر مملکت پر بے جا تنقید کا بدلہ کارکنان الیکشن میں لیں گے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سابق وزیر خارجہ نے سب کچھ ذاتی مفاد کے لیے کیا، ان کی تقریر کا اسکرپٹ کسی اور نے لکھا، ان کے جانے سے حکومت اور پارٹی کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔
فردوس اعوان کے بقول شاہ محمود قریشی نے مادر جمہوریت نصرت بھٹو کو خراج تحسین پیش کرنے کے دن کو پارلیمنٹ پر خود کش حملے کے لیے چنا۔
ان کا کہنا تھا کہ قریشی کی تربیت ضیاءالحق کے دور میں ہوئی وہ جسمانی طورپر پیپلزپارٹی میں رہے لیکن ضیاء کے پیروکار ثابت ہوئے۔
پاکستانی وزیراطلاعات کے مطابق پیپلز پارٹی کے سمندر سے اس طرح کے ندی نالے نکلتے ہیں جو کچھ دور جا کر خشک ہو جاتے ہیں، کسی ایک شخص کے جانے سے پارٹی یا حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ہے، پارٹی کسی کی مرہون منت نہیں ہے۔

0 comments:

Post a Comment