پنجاب کے ایڈووکیٹ جنرل خواجہ حارث نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ~ The News Time

Wednesday, 2 November 2011

پنجاب کے ایڈووکیٹ جنرل خواجہ حارث نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

لاہور:پاکستان کے مشرقی صوبے پنجاب کے ایڈووکیٹ جنرل خواجہ حارث نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

نمائندے کے مطابق مسلم لیگ ن کی موجودہ حکومت نے انہیں صوبائی حکومت کی جانب سے ایڈووکیٹ جنرل کے عہدے پر تعینات کیاتھا۔
خواجہ حارث کے قریبی ذرائع کے مطابق ایڈووکیٹ جنرل آفس میں بعض تقرریوں پر خواجہ حارث کو تحفظات تھے جس کی بناء پر انہوں نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا ہے۔
مستعفیٰ ایڈوکیٹ جنرل اس سے قبل بھی 2 مرتبہ اپنے عہدے سے استعفیٰ دے چکے ہیں انہیں موجودہ حکومت میں اعلی عدالتی شخصیات سے زیادہ تنخواہ اورمراعات حاصل تھیں۔
یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل خواجہ حارث نے اپنی حفاظت پر مامورپولیس گارڈز بھی واپس کر دے تھے۔

0 comments:

Post a Comment