کراچی: پاکستان کے جنوبی صوبے سندھ کے دارالحکومت کراچی کے لانڈھی انڈسٹریل ائریا میں قائم سرکاری پاکستان مشین ٹول فیکٹری کے مزدورں نے 3 ماہ سے تنخواہ نہ ملنے پر آج سے تالا بند ہڑتال شروع کردی ہے۔
نمائندہ کے مطابق 1971ء میں سوئزر لینڈ کے تعاون سے بننے والی فیکٹری میں 1900 سے زائد انجئینر ورکر کاکام کرتے ہیں۔
احتجاجاً کام بند کرنے والے مزدورں کا کہنا ہےکہ ہمیں 3 ماہ سے تنخواہ نہیں دی جارہی ہے جب کہ عیدالضحیٰ( قربانی والی عید ) کے دن بھی قریب آگئے ہیں۔
فیکٹری ورک کی جانب سے آج شروع ہونے والے شدید احتجاج کی وجہ سے قریبی تھانوں کی نفری بلا لی گئی ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان مشین ٹول فیکٹری کو بین الاقوامی کوالٹی ایوارڈ 9001 بھی مل چکا ہے جب کہ کمپنی جنرل مشینز کے علاوہ سی این سی مشینیں بنانے کی بھی صلاحیت رکھتی ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان میں سرکاری ادارے پر حکومت کی جانب سے کوئی خاص توجہ نہیں دی جارہی ہے جس کی وجہ کئی محکمہ زبوحالی کا شکار ہیں جن میں واپڈا، ریلوے اور پی آئی اے سرفہرست ہیں۔
0 comments:
Post a Comment