‘افغانستان کی ترقی سےخطےکی بہتری وابستہ’ ~ The News Time

Wednesday, 2 November 2011

‘افغانستان کی ترقی سےخطےکی بہتری وابستہ’

لندن: متحدہ قومی مومنٹ کے قائد الطاف حسین نےکہا ہےکہ افغانستان میں امن وسکون، اور ترقی وخوشحالی سےخطے کی عوام کی بھلائی وابستہ ہے۔
ایم کیو ایم لندن کے انٹرنیشنل سیکریٹریٹ میں افغان صحافیوں اور پختون نوجوانوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے الطاف حسین نے کہا کہ افغان عوام ہمارے پڑوسی بھائی ہیں،ہماری تمام ترہمدردیاں ان کے ساتھ ہیں۔
الطاف حسین نے کہا کہ افغانستان کے پختونوں، تاجک، ازبک، ہزارہ سمیت تمام افغان عوام کوملکر افغانستان میں امن واستحکام لاناہے۔
وفدکے ارکان نے افغانستان اورپختون عوام کے بارے میں الطاف حسین کے تحریرکردہ آرٹیکل پران کاشکریہ ادا کیا اور کہا کہ آپ نے پختونوں کوتعصب کانشانہ بنانے کے خلاف جس بھرپور انداز میں آوازاٹھائی ہے اس نے پختون قوم کے دل جیت لئے ہیں۔
یاد رہے کہ متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کئی سالوں سے لندن میں قیام پذیر ہیں جب کہ ان کی جماعت کی شروع دن سے ہی پالیسی رہی ہے کہ وہ ملکی معاملات پر بین الاقوامی امور سے زیادہ توجہ دیتی ہے۔

0 comments:

Post a Comment