آئی ایس آئی کی اعلی قیادت عمران خان کی حمایت کر رہی ہے ~ The News Time

Tuesday 15 November 2011

آئی ایس آئی کی اعلی قیادت عمران خان کی حمایت کر رہی ہے


اسلام آباد: پاکستان کے قانون ساز ادارے ایوان زیریں میں قائد حزب اختلاف چوہدری نثار احمد نے الزام لگایا ہے کہ آئی ایس آئی کی اعلی قیادت عمران خان کی حمایت کر رہی ہے۔
ٹی وی چینل اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان آئی ایس آئی کے لیے گڈ بوائے بنے ہوئے ہیں، قومی اداروں کو یہ سوچنا چاہیے کہ گزشتہ 60 سالوں کی مشق اب بند ہونی چاہیے۔
چوہدری نثار نے کہاعمران خان 15 برس سے سیاست کر رہے ہیں مگر اچانک انہیں ایک بڑا لیڈر بنانے کی کوشش کی جارہی ہے، ریمنڈ ڈیوس کے معاملے پر عمران خان نے ن لیگ کو مورد الزام ٹھہرایا تھا۔ 
ان کا کہنا تھا کہ قومی سلامتی کے معاملے پر آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی سے کئی ملاقاتیں ہوئیں لیکن یہ ملاقاتیں رات کی تاریکی میں نہیں ہوئیں، تمام ملاقاتوں پر پارٹی قیادت کو اعتماد میں لیا سوائے ایک ملاقات کے۔
پاکستان مسلم لیگ سے تعلق رکھنے والے اپوزیشن رہنما نے کہا کہ جلد ہی قومی اسمبلی میں بیرون ملک اثاثوں سے متعلق بل لارہے ہیں۔
انہوں نے میاں نواز شریف سے اختلافات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت سے کسی حد تک اختلافات تھے۔

0 comments:

Post a Comment