صومالیہ:ڈرون حملےمیں49شہری ہلاک ~ The News Time

Saturday 22 October 2011

صومالیہ:ڈرون حملےمیں49شہری ہلاک


موغادیشو: صومالیہ میں امریکی جاسوس طیاروں کے حملوں میں کم از کم 49 شہری ہلاک ہوگئے جب کہ ایک ڈرون طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔
ایرانی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ہفتے کو ملک کے جنوبی ضلع ہوسنگو میں امریکی ڈرون طیارے نے حملہ کیا جس میں 49 کے قریب عام شہری لقمہ اجل بن گئے اور 20زخمی ہوئے تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔
دریں اثنا ملک کے جنوبی علاقے میں ہی واقع باس قوقانی قصبے کے نزدیک ایک ڈرون طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوگئے۔
صومالیہ دنیا کے ان چھ ممالک میں شامل ہے جہاں امریکی فوج ڈرون حملے کررہی ہے دیگر ممالک میں افغانستان، پاکستان، یمن، عراق اور لییبا شامل ہیں۔

0 comments:

Post a Comment