اعصام اوربھوپننانےٹائٹل جیت لیا ~ The News Time

Sunday 23 October 2011

اعصام اوربھوپننانےٹائٹل جیت لیا


اسٹاک ہوم : پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق اور بھارتی پارٹنر روہن بھوپننا نے برازیل کی ٹیم کو اسٹریٹ سیٹ سے ہرا کر اسٹاک ہوم اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا ٹائٹل جیت لیا ہے۔
سوئیڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں کھیلے گئے اے ٹی پی مینز ڈبلز کے فائنل میچ میں اعصام اور بھوپننا کی جوڑی نے مارسیلو میلو اور برونو سورز پر مشتمل برازیلین ٹیم کو دو صفر سیٹ پوائنٹس کے فرق سے ہرایا۔
پہلے سیٹ میں انڈو پاک ایکسپریس نے باآسانی 6 ایک سے فتح حاصل کی۔ دوسرے سیٹ میں بھی برازیل کی ٹیم عمدہ پرفارمنس پیش نہ کرسکی اور انہیں چھ تین سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
اس سے پہلے اعصام الحق نے آسٹریائی پارٹنر اولیور ماراک کے ہمراہ تھائی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا ٹائٹل جیتنے کا اعزاز بھی حاصل کیا ہے۔

0 comments:

Post a Comment