پاک افغان سرحد پر200عسکریت پسند ہلاک ~ The News Time

Monday 24 October 2011

پاک افغان سرحد پر200عسکریت پسند ہلاک


کابل: نیٹو افواج نے دعویٰ کیا ہے کہ مشرقی افغانستان میں 2 فوجی آپریشنوں کے دوران 200 عسکریت پسندوں کو ہلاک یا گرفتار کر لیا گیا ہے۔
نیٹو افواج کے ترجمان نے کابل میں صحافیوں کو بتایا کہ حقانی نیٹ ورک سمیت دیگر عسکریت پسند گروپوں کے خلاف افغان و اتحادی افواج نے ایک ہفتے کے اندر 2 آپریشن کئے۔
انھوں نے کہا کہ کابل کے جنوب میں واقع صوبوں، دارلحکومت کے گردونواح اور پاک افغان سرحد سے ملحق مشرقی افغان علاقوں میں آپریشنوں کے دوران حقانی نیٹ ورک سے تعلق رکھنے والے کم ازکم 20 عسکریت پسندوں کو ہلاک اور گرفتار کیا گیا ہے۔
کارروائیوں کے دوران 400 کلوگرام دھماکہ خیز مواد، اسلحہ اور کمپیوٹرز بھی قبضے میں لئے گئے۔

0 comments:

Post a Comment