گوجرانوالہ:ایک ہی خاندان کے8افرادقتل ~ The News Time

Saturday 22 October 2011

گوجرانوالہ:ایک ہی خاندان کے8افرادقتل

گوجرانوالہ : پاکستان کے مشرقی صوبے پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں  گھریلوے جھگڑے پر ایک ہی خاندان کے8 افراد کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔

نمائندے کے مطابق مقامی پولیس نے بتایا ہے کہ المناک واقعہ گوجرانوالہ کے محلہ کلر آبادی میں پیش آیا جہاں 3 ملزمان نے اصغر نامی شخص کے گھر میں گھس کر اسے ، اس کی  بیوی ساجدہ ، 4بیٹوں اور2  بیٹیوں صنم اور انعم کوگولیاں مار کر قتل کردیا۔
پولیس نے یہ بھی بتایا کہ خونی ورادات سے قبل تمام افراد کے نشہ آور چیز کھلا کر ہاتھ اور پاؤں باندھا گیا اور پھر ان کے سر میں گولیاں ماریں گئیں۔
ریسکیو ٹیموں کو جائے وقوع پر طلب کرکے لاشوں اور زخمی بچے کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق مقتول اصغر کے 21 سالہ  بیٹے افضل کو حرست میں لے کر اس کی نشاندہی پر آلہ قتل برآمد کرلیا ہے، ملزم نے دوران تفتیش اعتراف کیا ہے کہ اس نے گھریلو جھگڑے کی وجہ سے اہل خانہ کو موت کے گھاٹ اتارا۔
قبل ازیں فائرنگ کی آواز سن کرعلاقہ مکینوں کی بڑی تعداد جائے وقوع پر جمع ہوگئی جب کہ پولیس کے اعلی افسران بھی اس دلخراش واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مقتولین کے گھر پہنچ گئے ہیں۔
علاقہ مکینوں سے ملنے والے ابتدائی معلومات کے مطابق مقتول اصغر گدھا گاڑی چلاتا تھا۔

0 comments:

Post a Comment