سندھ:وزراءاورمشیروں کےقلمدان تبدیل ~ The News Time

Saturday 22 October 2011

سندھ:وزراءاورمشیروں کےقلمدان تبدیل


راچی : وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے پیپلزپارٹی ، متحدہ قومی موومنٹ اور فنکشنل لیگ کے وزراء اور مشیروں کے قلمدان تبدیل کردیے جس کا اعلامیہ بھی جاری کردیا گیا ہے۔
وزیراعلی ہاؤس کی جانب سے ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق پیپلزپارٹی کے سید علی نواز شاہ رضوی کو محکمہ جنگلات اور اختر جدون کو ایک بار پھر محکمہ ٹرانسپورٹ کا قلمدان سونپ دیا گیا ہے جب کہ حکومتی اتحاد میں دوبارہ شامل ہونے والی جماعت ایم کیوایم کے عبدالحسیب خان وزیرمذہی امور، فیصل سبزواری امور نوجوانان اور رضا ہارون کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کے محکمے دیے گئے ہیں۔
علاوہ ازیں فنکشنل لیگ سے تعلق رکھنے والے امتیاز شیخ کو خصوصی بچوں کی وزارت ، جام مدد علی کو سائنس اور ٹیکنالوجی اور ڈاکٹر محمد رفیق بانبھن کو صوبائی وزیر اوقاف مقرر کیا گیا ہے۔

0 comments:

Post a Comment