لاہور: پاکستانی صوبے پنجاب کے وزیراعلی میاں شہباز شریف نے کہاہےکہ ڈینگی کے تدارک کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جارہےہیں اور جلد اسے شکست دیں گے.
پنجاب کے دارالحکومت لاہو رمیں ڈینگی کے حوالے سے منعدہ ایک اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ڈینگی وائرس پھیلانے کی سب سے بڑی وجہ استعمال شدہ ٹائر ہیں جس کے لئے ایک مخصوص ادارہ قائم کرنے کا جائزہ لیاجارہاہے۔
ان کا کہنا تھا کہ تمام سرکاری محکموں میں پرانے ٹائروں کو تین ماہ بعد تلف کردیاجائےگا۔ ڈینگی کے خاتمے کے لئے فیصل آباد، راولپنڈی اور دیگر شہروں میں خصوصی ٹیمیں بھیجی گئی ہیں جب کہ لاہور میں 2 ہزار سے زائد ماہرین حشرات اور لیڈی ہیلتھ ورکرز کو ان ڈور سرویلنس کے لئے تعینات کیاگیاہے۔
0 comments:
Post a Comment