ڈرون حملوں کا معاملہ اٹھانے کا عندیہ ~ The News Time

Thursday, 3 November 2011

ڈرون حملوں کا معاملہ اٹھانے کا عندیہ


اسلام آباد : اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عبدللہ ہارون نے کہا ہے کہ امریکی جاسوس طیاروں کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھایا جائے گا۔
اسلام آباد میں وفاقی وزیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عبداللہ ہارون نے کہا ہے ایٹمی مواد پر معاہدے کے لیے پاکستان کی کوششیں سب کے سامنے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دوسرے ملک ایٹمی اثاثے ظاہر کریں تو پاکستان بھی کر دے گا۔
اس موقع پر وزیر اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ بھارت کو پسندیدہ ترین ملک کا درجہ دینے سے دو طرفہ تجارت میں اضافہ ہوگا۔

0 comments:

Post a Comment