تل ابیب : فلسطین کو رکنیت دینے کے جرم میں امریکا کے بعد اسرائیل نے بھی اقوامِ متحدہ کے ادارے یونیسکو کی امداد روکنے کا اعلان کردیا ہے۔
اسرائیل نے یہ اقدام یونیسکو کی جانب سے فلسطین کو مکمل رکنیت دیے جانے کے فیصلے کے نتیجے میں کیا ہے۔
اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل یونیسکو کو جاری کیے جانے والی 20 لاکھ ڈالر سالانہ امداد روک رہا ہے۔
اس سے قبل امریکا نے بھی یونیسکو کو سالانہ 6 کروڑ ڈالر کی امداد روکنے کا اعلان کیا تھا۔
0 comments:
Post a Comment