پاکستان،قبائلی علاقوں میں کامیابی کی نئی حکمت عملی ~ The News Time

Wednesday 2 November 2011

پاکستان،قبائلی علاقوں میں کامیابی کی نئی حکمت عملی


وانا : پاکستانی فوج نے قبائلی علاقہ جات میں تجارتی اور اسٹرٹیجک لحاظ سے انتہائی اہم شاہراہ کی تعمیر شروع کر دی ہے جس کا مقصد اس خطے میں موجود عسکریت پسندوں پر قابو پانا ہے۔
جنوبی وزیرستان ایجنسی میں تعمیر کی جانے والی یہ شاہراہ پاک فوج کی انجنئیرنگ کور کر رہی ہے۔
اس کے ترجمان زاہد راجا کا کہنا ہے کہ سڑک کی تعمیر سے جب کاروبار اور تجارتی سرگرمیوں کے مواقع ملیں گے تو لوگ تشدد کی جانب کم مائل ہوں گے۔
ان کے مطابق اس شاہراہ کی تعمیر سے علاقے کی سیکیورٹی پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔
خیال رہے کہ جنوبی وزیرستان میں 2009ءمیں فوج نے آپریشن شروع کیا تھا جس کے سلسلے میں اب تک وہاں فوجی اہلکار تعینات ہیں، مگر اس اآپریشن سے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی سرگرمیوں کو روکنے میں کامیابی نہیں مل سکی ہے۔
اب پاک فوج نے اس سلسلے میں جامع حکمت عملی اپناتے ہوئے جنوبی وزیرستان کو شاہراہ کے ذریعے پاکستان کے مرکزی شہروں اور افغانستان سے منسلک کرنے کا کام شروع کیا ہے۔
طالبان بھی اس شاہراہ کو اپنے اثر رسوخ کے لئے خطرہ سمجھتے ہیں اور وہ مسلسل اس شاہراہ پر کام کرنے والے انجنئیرز اور فوجی اہلکاروں کو ہلاک کرنے کے لئے خودکش حملے کررہے ہیں۔
اس منصوبے کے ایک عہدیدار محمد علی کا کہنا ہے کہ تمام تر سیکیورٹی خطرات کے باوجود ہم ہر ممکن تیزی سے کام پورا کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

0 comments:

Post a Comment