شمالی وزیرستان میں امریکی ڈرون حملہ ~ The News Time

Thursday, 3 November 2011

شمالی وزیرستان میں امریکی ڈرون حملہ


شمالی وزیرستان: پاکستان کے قبائلی خطے شمالی وزیرستان میں امریکی ڈرون حملے میں تین افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے درپہ خیل میں امریکی جاسوس طیارے نے ایک مکان پر 3 میزائل داغے جس کی وجہ سے 3 افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جب کہ زخمیوں کو طبی امداد کے لئے مقامی اسپتال منتقل کردیا گیاہے۔
شمالی وزیرستان کے مختلف علاقوں میں جاسوس طیاروں کی پروازیں جاری ہیں جس کی وجہ سے لوگوں میں شدید خوف و ہراس پایا جارہاہے۔

0 comments:

Post a Comment