طرابلس: اقوام متحدہ کےسیکریٹری جنرل بان کی مون نےلیبیا کی مدد کے لئے جلد ہی جوہری مواد اور کیمیائی اسلحے کی ایک ماہر ٹیم لیبیا بھیجنے کا اعلان کیا ہے جسکا مقصد معمر قذافی کے قتل کے بعد ان ہتھیاروں کو غلط ہاتھوں میں پہنچنے سے روکنا ہے۔
انہوں نے اس معاملے پرلیبیا کی نیشنل ٹرانزیشل کونسل(این ٹی سی) سے بھی بات کی اور انہیں اس معاملے کی اہمیت اور حساسیت کے بارے میں بتایا۔
یاد رہے کہ چند سال قبل لیبیا کی جانب سے امریکہ، برطانیہ اور دیگر مغربی ممالک سے تعلقات بہتر بنانے کی غرض سے اپنے کیمیائی ہتھیاروں کو ختم کرنے کا اعلان کیا گیا تھا لیکن اقوام متحدہ کو شک ہے کہ اب بھی اسکے پاس کیمیائی ہتھیار موجود ہیں۔
اسکے علاوہ بان کی مون نے لیبیا میں جمہوریت کی بحالی کے لئے الیکشن، نئے آئین کی تشکیل، انسانی حقوق کی پاسداری سمیت دیگر معاملات میں بھی مدد فرہم کرنے کی پیش کش کی ہے۔
0 comments:
Post a Comment