زرداری نے اقتدارنہ چھوڑاتوعوام انہیں الٹالٹکائےگی ~ The News Time

Friday 28 October 2011

زرداری نے اقتدارنہ چھوڑاتوعوام انہیں الٹالٹکائےگی


لاہور: پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب کے وزیراعلی نے کہاہے کہ پاکستان اس لئے ترقی نہیں کررہا کیوں کہ ایک منحوس شخص اقتدارمیں ہے۔  اگر زرداری نے  اقتدار نہ چھوڑا تو عوام انہیں بھاٹی چوک پر الٹا لٹکادیں گے۔
لاہور میں استحکامِ پاکستان اور گو زرداری گو ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نےکہاکہ زرداری صاحب عوام کا ٹھاٹھیں مارتا سمندردیکھیں یہ سمند آخری معرکے لئے تیارہے۔ آپ کے لئے بہتر ہے کہ استعفیٰ دے کرعوام کے کٹہرے میں آجائیں۔
شہباز شریف نے کہاکہ لوگ مجھ سے پوچھتے ہیں کہ آپ صدر زرداری کو صدر کیوں نہیں مانتے تو میں انہیں ایک ہی جواب دیتا ہوں کہ میں انہیں اس لئے صدر نہیں مانتا کہ یہ شخص ملک کو لوٹ رہا ہے اس کے پیسے سوئس بنکوں میں ہیں، جب ملک  پر کوئی مشکل آئے تو یہ ملک سے باہر ہوتا ہے اور ہمارے ملک کی عزت کو داغدار کرکے اغیار کو مبارکباد دے تو آپ بتائیں میں ایسے شخص کو مداری نہ کہوں تو کیاکہوں؟
انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی کے ساڑھے تین سالہ اقتدار میں ریلوے، پی آئی اے اور دیگر کئی ادارے تباہ ہوگئے ہیں اور ملک اندھیروں میں ڈوب گیا۔ ان کاکہناتھاکہ اب وقت آگیا ہے کہ زرداری ٹولے کااحتساب کیا جائے، نوجوانوں کے ساتھ مل کر پاکستان کی بنیاد رکھیں گے۔

0 comments:

Post a Comment