بھارتی ہاکی پلئیرزکا پاکستانی کھلاڑیوں پرحملہ ~ The News Time

Friday 28 October 2011

بھارتی ہاکی پلئیرزکا پاکستانی کھلاڑیوں پرحملہ


بسلٹن: آسٹریلیا میں ہونے والے پاکستان اور بھارت کے ہاکی میچ میں دونوں ٹیموں کے درمیان کامیابی کے لئے کھیل کے بجائے جسمانی لڑائی ہوگئی جس میں ہاکیوں سمیت لاتوں اورگھونسوں کا استعمال کیاگیا۔
آسٹریلیا کے شہر بسلٹن میں ہونےوالے میچ میں کھیل کا میدان اس وقت جنگ کے میدان میں تبدیل ہوگیا جب میچ کے آخری منٹ میں پاکستانی ٹیم نے پنالٹی کارنر پر گول اسکور کر کے میچ 3،3 سے برابر کردیا جسے انڈین کھلاڑیوں نے ماننے سے انکار کرتے ہوئے پاکستانی کھلاڑیوں پر حملہ کردیا۔
میچ دیکھنے والے شائقین کے مطابق لڑائی کے دوران دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے ایک دوسروں پر ہاکیوں، لاتوں اور کھونسو کی بارش کردی جس کے نتیجے میں متعدد کھلاڑی زخمی ہوئے جنہیں تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیاگیاہے۔دونوں ٹیموں کی جانب سے کھلاڑیوں کے زخمی ہونے کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔
پاک بھارت ہاکی میچ دیکھنے والے شائقین کاکہناہے کہ کھیل کے آخری منٹ میں جب گرین شرٹس نے پنالٹی کارنرپرگول کر کے بھارت کی تین،دوکی برتری کوختم کیاتوانڈین پلئیرزاسے ہضم نہیں کر سکے۔اس موقع پرگالم گلوچ کے بعدایک بھارتی کھلاڑی نے اپنی ہاکی پاکستانی کھلاڑی محمد عمران کورسید کر دی۔اس کے بعدشروع ہونے والی لڑائی میں پاکستانی کھلاڑی محمد عمران اورشفاقت رسول کے علاوہ بھارتی کھلاڑی گورباج سنگھ بھی زخمی ہوئے ہیں۔
پاکستان ہاکی ٹیم کے مینیجرخواجہ جنید کا کہناہے کہ عمران کو بھارتی کھلاڑی نے نہیں بلکہ شائقین میں موجودکسی فردنے زخمی کیاہے۔
نمائندے کے مطابق بھارتی کھلاڑیوں کی جانب سے متشددرویہ اس وقت اختیارکیاگیا جب ان کی تین،صفرکی برتری کو سہیل عباس کے مسلسل 2گولزکے بعدپاکستانی کپتان کے گول نے برابرکردیا۔
بھارتی کھلاڑیوں کی جانب سے تقریبا جیتاہوا میچ اپنے خراب روئے کی وجہ سے برابرکھیلنے کے بعدپاکستان سہ ملکی ہاکی سیریزکے پہلے لیگ میں مستحکم مقام حاصل کرنے میں کامیاب ہواہے۔ٹورنامنٹ کے دوسری لیگ کے مقابلے پرتھ سے ڈیڑھ سو کلومیٹردور واقع آسٹریلوی شہربرنبری میں ہوں گے۔

0 comments:

Post a Comment