پاک امریکہ کشیدگی سے بھارت کو خطرہ،کرشنا ~ The News Time

Thursday, 20 October 2011

پاک امریکہ کشیدگی سے بھارت کو خطرہ،کرشنا

نیو دہلی : بھارتی وزیر خارجہ ایس ایم کرشنا نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکہ کو مل بیٹھ کر تمام مسائل کے حل کے لیے کوششیں کرنی چاہیں کیونکہ دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی سے دیگر ممالک بالخصوص بھارت کو بھی خطرہ ہے۔
فرانسیسی وزیر خارجہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایس ایم کرشنا نے کہا کہ بھارت کی خواہش ہے کہ پاکستان اور امریکہ مسائل کو مذاکرات کے ذریعے حل کریں کیونکہ خطے کی خراب صورتحال کا اثر دیگر ممالک  کی ترقی پر پڑے گا۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کو پاکستان کی موجودہ صورتحال پر تشویش ہے اور بھارت جانتا ہے کہ پاکستان اس وقت سیاسی ،معاشی  اور سیکورٹی کے مسائل کا شکار ہے، لیکن بھارت بھی سمجھتا ہے کہ پاکستان کے ساتھ تمام مسائل مذاکرت کے ذریعے حل کیے جائیں کیونکہ افغانستان میں امن کے لیے پاکستان کا مثبت کردار ہے۔

0 comments:

Post a Comment