چین کشمیرپالیسی تبدیل کرے،بھارت ~ The News Time

Friday, 21 October 2011

چین کشمیرپالیسی تبدیل کرے،بھارت


نئی دہلی : بھارت نے چین کی طرف سے جموں وکشمیر کے شہریوں کو علیحدہ کاغذ پر ویزا فراہم کرنے کےمعاملے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بیجنگ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس اقدام کو ترک کریں اور ایک دوسرے کے تعلقات کی احساسیت کو مدنظر رکھا جائے۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بھارتی دفتر خارجہ کے ترجمان نے چین کی طرف سے جموں وکشمیر سے تعلق رکھنے والے شہریوں کو الگ کاغذ پر ویزہ فراہم کرنے کے معاملے پر تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیجنگ کو کشمیر کے معاملے پر اس طرح بھارتی خدشات کا احترام کرنا چاہیے جس طرح بھارت تائیوان اور تبت کے حوالے سے چین کے خدشات کا احترام کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت چین تعلقات کو ایک دوسرے کی احساسیت کا خیال رکھتے ہوئے مزید مضبوط بنایا جاسکتا ہے اور ہمارا اس حوالے سے مؤقف واضح ہے جب کہ چین کو بھی یہ معلوم ہونا چاہیے کہ ویزہ کے معاملے پر بھارت کی کیا پوزیشن ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم کچھ کشمیری شہریوں کو علیحدہ کاغذ پر ویزہ دینے کی اس پالیسی کو تسلیم نہیں کرتے جموں وکشمیر کے شہری بھارت کے زیر کنٹرول کشمیر کے باشندے ہیں اور چین کی ویزا پالیسی تمام شہریوں کے لیے ایک جیسی ہونی چاہیے، اس دوران چین نے بھارت سے کشمیر کے حوالے سے اپنے کا مؤقف کا ایک بار پھر اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین کا یہ مؤقف برقرار ہے کہ کشمیر ایک متنازعہ خطہ ہے بھارت اور پاکستان اس مسئلے کو بات چیت اور افہام وتفہیم سے حل کریں اس مسئلے پر بیجنگ کے نقطہ نظر میں کسی قسم کی کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔

0 comments:

Post a Comment