جسٹس شاکر اللہ جان کی سربراہی میں قائم سپریم کورٹ کے بینچ نے جمعے کو لاپتہ افراد کے کیس کی سماعت کی جس میں سیکریٹری داخلہ نے لاپتہ افراد کے لواحقین کو معاوضوں کی ادائیگی کے حوالے سے رپورٹ پیش کی اور اس کے لیے مزید مہلت کی بھی درخواست کی۔
عدالت نے حکم دیا کہ لاپتہ افراد کے لواحقین کو 26 اکتوبر تک معاوضے ادا کیے جائیں۔ اس موقع پر جسٹس جواد ایس خواجہ نے سیکریٹری داخلہ کو حکم دیا وہ آئندہ سماعت میں کورٹ میں پیش ہوں اور لاپتہ افراد کے لواحقین کو معاوضے نہ ملنے کی صورت میں سزا کیلئے بھی تیار رہیں۔
0 comments:
Post a Comment