خیبرایجنسی،باڑہ میں بڑے آپریشن کافیصلہ ~ The News Time

Friday, 21 October 2011

خیبرایجنسی،باڑہ میں بڑے آپریشن کافیصلہ

باڑہ : باڑہ سمیت خیبر ایجنسی کے مختلف علاقوں میں سیکورٹی فورسز نے بڑے پیمانے پر آپریشن کا فیصلہ کیا ہے  جب کہ گزشتہ روز جاں بحق ہونے والے فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) کے کیپٹن اور ایک حوالدار کی نماز جنازہ بھی ادا کر دی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے علاقہ مکینوں نے آج دوپہر 12 بجے تک علاقہ خالی کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عام افراد کی محفوظ علاقوں میں منتقلی کے بعد سیکورٹی فورسز علاقے میں موجود شدت پسندوں کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن کا آغاز کریں گی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز باڑہ میں شدت پسندوں اور سیکورٹی فورسز می جھڑپوں کے دوران 34 شدت پسند مارے گئے تھے جبکہ جھڑپوں نے 3 سیکورٹی اہلکار جاں بحق ہو گئے تھے جن میں ایف سے کے کیپٹن عبدالقادر خان بھی شامل تھے۔
دوسری جانب کیپٹن عبدالقادر اور حوالدار محمد قاسم کی نماز جنازہ بھی ادا کر دی گئی ہے۔

0 comments:

Post a Comment