اسلام آباد: امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن کی پاکستانی وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سے ملاقات شروع ہوگئی ہے جس میں پاک امریکہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
سید یوسف گیلانی نے ہیلری کلنٹن سے ملاقات سے قبل اپنے رفقاء سے وزیراعظم ہاؤس میں مشاورت بھی کی۔
ملاقات میں وزیراعظم کے ساتھ ڈی جی آئی ایس آئی جنرل شجاع پاشا ، چیف آف آرمی اسٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی ، وزیر خارجہ حنا ربانی کھر اور وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ شامل ہیں جب کہ امریکی وزیر خارجہ کے ساتھ سی آئی اے کے ڈائریکٹر ڈیوڈ پیٹریاس ، امریکی افواج کے سربراہ مارٹن ڈیمپسی ، پاکستان میں امریکی سفیر کیمرون منٹر ، نمائندہ خصوصی برائے پاکستان اور افغانستان مارک گراس مین بھی موجود ہیں۔
0 comments:
Post a Comment