یورپی یونین کے ساتھ اسٹریٹجک مذاکرات جاری ہیں ~ The News Time

Friday 18 November 2011

یورپی یونین کے ساتھ اسٹریٹجک مذاکرات جاری ہیں


اسلام آباد:  پاکستانی وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے کہا ہےکہ یورپی یونین کے ساتھ اسٹریٹجک مذاکرات جاری ہیں جب کہ پاکستان امداد کے بجائے تجارت کو تر جیح دیتا ہے۔
 پاکستان اور جرمنی کے وزراء خارجہ  نے مشترکہ پریس کانفرنس  کرتے ہوئے اہم امور پر گفتگو کی۔
حناربانی کھر نے کہا کہ جرمن وزیر خارجہ سے مثبت مذاکرات ہوئے ہیں جس میں اہم امور پر گفتگو ہوئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ  پاکستان میں جرمنی سرمایہ کاری میں پانچویں نمبر ہے۔
توانائی سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں توانائی کے شعبے میں مزید ترقی کے وسائل موجود ہیں۔ جب کہ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہناتھا کہ امن سے متعلق پاکستان کا کوئی خفیہ ایجنڈا نہیں ہے۔
اس موقع ہر جرمن وزیر خارجہ لائیڈ وویسٹرویل کا کہنا تھا کہ  پاکستان اور جرمنی کے درمیان تجارتی تعلقات میں اضافہ ہورہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حنا ربانی کھر کے ساتھ ملاقات مثبت اور تعمیری رہی۔ پاکستان کے ساتھ جرمنی کے مضبوط دو طرفہ تعلقات ہیں۔ ان کا مزید کہنا کہ ہم پاکستان کو مضبوط اور مستحکم دیکھنا چاہتے ہیں جس کے لئے کردار ادا کرتے رہیں گے۔

0 comments:

Post a Comment