افسران کی گریڈ 20 اور 21 میں ترقیاں ~ The News Time

Friday 18 November 2011

افسران کی گریڈ 20 اور 21 میں ترقیاں


اسلام آباد:وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے انٹیلی جنس بیورو کے 9 افسران سمیت سروسز گروپس کے 103 افسران کی گریڈ 20 اور 21 میں ترقیوں کی منظوری دے دی ہے جب کہ آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس کے 33 افسران بھی ترقی پانے والوں میں شامل ہیں۔
وزیر اعظم ہاﺅس سے جاری اعلامیہ کے مطابق سنٹرل سلیکشن بورڈ کی سفارش پر وزیر اعظم نے فارن سروس کے6 افسران کی گریڈ 19 سے 20 میں، انفارمیشن گروپ کے 4 افسران کی گریڈ 20 سے 21 میں ترقی کی منظوری دے دی ہے۔
اسی طرح انٹیلی جنس بیورو کے گریڈ 20 کے 4 ڈپٹی ڈائریکٹرز جنرلز کو گریڈ 21 میں ترقی دیتے ہوئے جوائنٹ ڈائریکٹرز مقرر کیا گیا ہے ۔آئی بی کے گریڈ 19کے 5 ڈائریکٹرز کو گریڈ 20 میں ترقی دیتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹرز جنرل تعینات کیا گیا ہے۔
ایم آئی اینڈ سی گروپ کے 3 افسران کو گریڈ 20 اور 21 میں ترقیاں دی گئیں ہیں۔ پاکستان آڈٹ اینڈ اکاﺅنٹس سروس کے گریڈ 19 کے 21 افسران گریڈ 20 میں ترقی دی گئی ہے۔ ان لینڈ ریونیو سروس کے گریڈ 19 کے 33 افسران کی گریڈ 20 میں پاکستان آڈٹ اینڈ اکاﺅنٹس سروس کے گریڈ 20 کے 12 افسران کی گریڈ 21، پی این ڈی ڈویژن کے 4 افسران گریڈ 20 میں ترقی دی گئی ہے فارن سروس گریڈ 20،5 افسران کو گریڈ 21 میں تعینات کیا گیا ہے۔
سینئر چیف ٹیکنیکل سلیکشن ، چیف آف ماس میڈیا اینڈ سی ایس ٹی وائی سیکشن نیشنل فرٹیلائزر کے سربراہ ، این ڈی این سی، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے چیف، فوڈ اینڈ ایگریکلچر سیکشن نیشنل ٹرانسپورٹ ریسرچ سنٹر کے افسران کو گریڈ 20 اور 21 میں ترقیاں دی گئی ہیں۔

0 comments:

Post a Comment