نیشنل الیکٹرک اینڈ پاور ریگولٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمتوں میں 1 روپے 77 پیسے فی یونٹ کا اضافہ کردیا ~ The News Time

Thursday, 3 November 2011

نیشنل الیکٹرک اینڈ پاور ریگولٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمتوں میں 1 روپے 77 پیسے فی یونٹ کا اضافہ کردیا


اسلام آباد:پاکستان کے سرکاری ادارے نیشنل الیکٹرک اینڈ پاور ریگولٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمتوں میں 1 روپے 77 پیسے فی یونٹ کا اضافہ کردیا ہے۔
نیپرا کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق بجلی کا حالیہ اضافہ ستمبر کے  مہینے کےلیے کیا گیا ہےتاکہ فیول کی قیمتوں میں ہوئے اضافے کے خسارے کو کم کیا جاسکے۔
پاکستان میں بجلی کے نرخ طے کرنے والے ادارے نیپرا  نے نرخوں میں اضافے کی وجہ کو فیول ایڈجسٹمنٹ  کہاہےجس کا اطلاق آئندہ آنے میں بلوں  پر بھی ہوگا۔
نیپرا کےحکام کا کہنا ہےکہ حالیہ اضافے کا اطلاق کراچی الیکٹرک سپلائی کارپوریشن(کے ای ایس سی ) پر نہیں ہوگا۔
یاد رہے کہ1 ماہ کے اندر بجلی کے نرخوں میں دوسرا اضافہ ہے اس سے قبل تقریباً 5 روپے  بڑھائے گئے تھے جب کہ چند روز قبل پاکستان میں پیڑولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی گئی ہے۔

0 comments:

Post a Comment