سہ ملکی ہاکی ٹورنامنٹ پاکستان نے اپنے نام کرلیا ~ The News Time

Thursday, 3 November 2011

سہ ملکی ہاکی ٹورنامنٹ پاکستان نے اپنے نام کرلیا


پرتھ: آسٹریلیا میں تین ملکی ہاکی ٹورنامنٹ کا فائنل پاکستان نے آسٹریلیا کو 4-3 سے شکست دے کر جیت لیا ہے۔
پاکستان کی جانب سے محمد عمران، سہیل عباس، محمد توصیف اور شکیل عباسی نے گول اسکور کئے۔
اس سے قبل سہ ملکی ٹورنامنٹ میں پاکستان اورانڈیا کے درمیان دو میچ کھیلے گئے جو برابر رہے تاہم پاکستان گول ایورج کی بنیاد پر پاکستان فائنل میں اپنی جگہ بنانے میں کامیاب رہا۔ جب کہ آسٹریلیا کے ساتھ کھیلے گئے میچ میں پاکستان کو آسٹریلیا کے ہاتھوں 2-8 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
یاد رہے کہ بھارت کے ساتھ کھیلے گئے میچ میں دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کے درمیان جھگڑا ہوا تھا جس میں پاکستان کے محمد عمران زخمی ہو گئے تھے۔ جس کے بعد ہاکی کی عالمی تنظیم نے بھارتی کھلاڑیوں پر پابندی عائد کی تھی۔

0 comments:

Post a Comment