افغانستان،امریکی بیس پر حملہ ~ The News Time

Thursday 27 October 2011

افغانستان،امریکی بیس پر حملہ

قندہار:افغانستان کے صوبے قندھار میں واقع امریکی بیس میں قائم پولیس ٹریننگ سینٹر پر طالبان عسکریت پسندوں نے حملہ کردیا ہے۔
پولیس حکام نے بتایا کہ ٹریننگ سینٹر میں پہلے 5  بم حملے کیے گئے جس کے بعد فائرنگ کا سلسلہ  شروع ہوا  جو تاحال جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق حملہ انتہائی شدید ہے جس میں ہلاکتوں  کا خدشہ ظاہر کیا جارہاہے تاہم سرکاری ذرائع سے اس حوالے تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔
پولیس حکام کے مطابق امریکی بیس پر مختلف اطراف سے فائرنگ کی جارہی ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہےکہ پولیس ٹریننگ سینٹر پر حملہ کرنے والے طالبان ہیں۔
یاد رہےکہ چند ماہ قبل امریکی سفارت خانے پر طالبان کی جانب سے حملہ کیا گیا تھا جس میں مدد دینے کا الزام امریکا نے پاکستان پر لگایا تھا۔

0 comments:

Post a Comment