آشا بھوسلےگنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کا حصہ ~ The News Time

Saturday, 22 October 2011

آشا بھوسلےگنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کا حصہ


ممبئی : بھارت کی معروف گلوکارہ آشا بھوسلے کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کر لیا گیا۔
آشا بھونسلے نے دنیا میں سب سے زیادہ اسٹوڈیو ریکارڈنگ کرانے والی گلوکارہ بننے کا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔
لندن میں منعقد ہونے والی ایشین ایوارڈز کی تقریب میں آشا بھوسلے کو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے اعزاز سے نوازا گیا۔
اس موقع پر بھارتی گلوکارہ نے اپنے پرستاروں کا شکریہ بھی ادا کیا۔
خیال رہے کہ 1947ءسے گلوکاری کے میدان میں سرگرم عمل آشا بھوسلے نے 20 سے زائد زبانوں میں 11 ہزار گیت ریکارڈ کرائے ہیں۔

0 comments:

Post a Comment