نظام شمسی سے دور آبی بخارات کا وسیع ذخیرہ دریافت ~ The News Time

Saturday, 22 October 2011

نظام شمسی سے دور آبی بخارات کا وسیع ذخیرہ دریافت


برسلز : یورپی سائنسدانوں نے ہمارے نظام شمسی کے پار آبی بخارات کا وسیع ذخیرہ دریافت کیا ہے۔
یورپی اسپیس ایجنسی کے ماہرین کے مطابق 175 نوری سال کے فاصلے پر واقع سیارہ اور اس کے ارگرد کا ماحول آبی بخارات سے ڈھکا ہوا ہے۔
سائنسدانوں کے مطابق ان بخارات کا ذخیرہ اتنا ہے کہ اس سے زمین کے ہزاروں سمندروں کو بھرا جا سکتا ہے۔
انھوں نے توقع ظاہر کی ہے کہ مستقبل میں یہ بخارات بارش کے ذریعے اس سیارے میں برس کر سمندروں کی تشکیل کرے گا، جیسا ساڑھے 4 ارب سال پہلے زمین پر ہوا تھا۔
اس دریافت سے نہ صرف یہ معلوم ہوتا ہے کہ زمین پر سمندر کہاں سے آئے بلکہ یہ بھی اندازہ ہوتا ہے کہ اس کائنات میں سمندروں پر مشتمل متعدد دنیائیں ہوسکتی ہیں۔

0 comments:

Post a Comment