پاکستان نےجدیدٹیکنالوجی خریدلی ~ The News Time

Monday 24 October 2011

پاکستان نےجدیدٹیکنالوجی خریدلی


واشنگٹن : پاکستان نے F-16طیاروں کو اپ گریڈ کرنے کے لیے امریکا سے جدید ٹیکنالوجی خریدکی ہے۔
نئی ٹیکنالوجی سے پائلٹ اپنی حفاظت کے ساتھ ساتھ راڈار جام کرنے، مخالف سمت سے طیارے پر حملہ آور لیزر کی پیشگی شناخت،کیمیائی ہتھیاروں کی موجودگی کا پتا چلانے اور سگنلز کی سمت کا تعین کرنے کے قابل ہو جائے گا۔
 امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان نے فائٹر ایف16 کے لیے امریکی ساختہ ایڈوانس انٹی گریٹڈ ڈیفنسو الیکٹرانک وارفیئر سوٹ پوڈ خریدلی ہے۔
یہ ٹیکنالوجی ڈیجیٹل راڈار وارننگ، جام کرنے کی اعلیٰ صلاحیت ،جغرافیائی محل وقوع اور اطراف کے ممکنہ خطرے سے آگاہ کرتی ہے جس سے پائلٹ ممکنہ خطرے سے طیارے کو دور کرسکتا ہے یا اس کا بھر پور جواب دے سکتا ہے۔

0 comments:

Post a Comment